ہالی ووڈ فلم ’’دی ہائی وے مین ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

مائیکل جے میلون اور کاسے سلور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 22 فروری 2019 11:48

ہالی ووڈ فلم ’’دی ہائی وے مین ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ دی ہائی وے مین‘‘کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوہن لی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک بد نام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کو پکڑنے کیلئے نکل پڑتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں کیون کوسنر،ووڈی ہارلسن،کم ڈکینز،جوہن کیرول،تھامس مین،ڈیوڈ فر اور کیتھی بیٹز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل جے میلون اور کاسے سلور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :