بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی، وزیر مملکت برائے ریو نیو

معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ، حماد اظہر کا تقریب سے خطاب

جمعہ 22 فروری 2019 16:45

بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ھاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی ، معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔ جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف بی آر آفس میں ٹیکس پئیرز ڈائریکٹری دو ہزار سترہ کی تقریب منعقد ہوئی جس سے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے خطاب کیا ۔

وزیرمملکت نے کہا کہ بجٹ کا خسارہ کنٹرول کیا جا رہا ہے وزیراعظم ھاؤس کے اخراجات میں تیس فیصد سالانہ کمی ہوگی ۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمارا اندرونی وبیرونی خساروں میں کمی ہے ملکی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں، معیشت کو اس سطح پر کر کے جائیں گے کہ ہر پانچ سال کے بعد آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف بی آر پر ذمہ داری ہے کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرے قانون کے شکنجے سے اب کوئی نہیں بچ سکے گا لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جن کو منتخب کیا گیا ہے وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور پراپرٹی پر ٹیکسز سے ریونیو میں کمی ہوئی 34فیصد ٹیکس پیئر میں اضافہ ہوا ہے ایف بی آر اب فلیڈ میں جائیگا اور ٹیکس چوروں کو پکڑے گا ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بہت کم ہے لوگ جان بوجھ کر ٹیکس نہیں دیتے تھے کیونکہ گزشتہ حکومتوں میں ٹیکس سے حکمران عیاشی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :