مصر نے عرب تاریخ و جغرافیے کی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام شائع ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 22 فروری 2019 17:29

مصر نے عرب تاریخ و جغرافیے کی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) مصر کی وزارت تعلیم نے عرب تاریخ اور جغرافیے کی ایک کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام شائع ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔ مصری وزارت تعلیم کی ترجمان امینہ خیری نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام انٹرمیڈیٹ کے سال اول کی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام لکھے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مصری حکومت کے ترجمان سمجھے جانیوالے اخبار ’بواب اخبار الیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکام کو اس پتا چلا کہ ایک درسی کتاب میں فلسطین کے نقشے پر اسرائیل کا نام درج ہے، یہ شکایت پہلے طلباء کی طرف سے سامنے آئی جس کے بعد انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا اور اس کے بارے میں حکام بالا سے رابطہ کیا گیا۔مصر میں فوجی ڈکٹیٹر عبدالفتاح السیسی کی جون 2013ء کی بغاوت کے بعد اسرائیل اور مصر کے درمیان قربت میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :