پالس ریسکیو کا کراچی کے نوجوان ماہی گیروں کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان
جمعہ 22 فروری 2019 18:54
(جاری ہے)
پالس ریسکیو کے بانی و پریذیڈنٹ رضا صمد نے کہا، "مقامی لوگوں میں فٹ بال انتہائی پسندیدہ کھیل ہے ۔
اس لئے ہم نے یہ ٹورنامنٹ سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لئے منعقد کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے مقامی لوگوں میں اپنے علاقے سے وابستگی کا احساس بڑھے گا اور جب وہ برسرروزگار ہوں گے تو انہیں اپنے لوگوں کی بہبود کے لئے پہلے سے بہتر انداز سے کام کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہمیں توقع ہے کہ پالس فٹ بال ٹورنامنٹ ان نوجوانوں کے لئے سالانہ تفریح کا بھی باعث ہوگا۔" یہ اپنی نوعیت کا پہلا فٹ بال ٹورنامنٹ ہے جس میں ایک دوسرے سے واقف مقامی افراد تفریحی سرگرمی میں اکھٹے ہوں گے۔ فائنل میچ کے بعد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ پاکستان لائف سیونگ فاؤنڈیشن (پالس ریسکیو) سال 2004 میں بطور فلاحی ادارہ قائم ہوا جس نے کراچی کے ساحلوں پر مفت امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ پالس ریسکیو میں اس وقت 250 سے زائد انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ لائف گارڈز ہیں جو ماہی گیر برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مون سون سیزن میں لائف گارڈز کی ضرورت دو گنا ہوجاتی ہے۔ اس ادارے سے ایک ہزار سے زائد لائف گارڈز منسلک ہوچکے ہیں اور 5 ہزار سے زائد افراد کو ڈوبنے سے بچایا جاچکا ہے۔ اس کے ساتھ پالس ریسکیو ساحلوں پر آنے والے سالانہ 80 لاکھ سے زائد افراد کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.