عالیہ بھٹ کاسہیلیوں کے ساتھ خوبصورت رقص، تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کردیں

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

عالیہ بھٹ کاسہیلیوں کے ساتھ خوبصورت رقص، تصاویر انسٹا گرام پر شیئر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے گھر منعقدہ سنگیت کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سہیلیوں کیساتھ خوبصورت رقص بھی کیا۔سنگیت کے پروگرام کے موقع پر عالیہ بھٹ نے بہت خوبصورت جوڑا زیب تن کررکھا تھا جس میں وہ بہت حسین دکھائی دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

عالیہ آج کل اپنی دوست ’دیویکا ادوانی‘کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ساتھ ہی اپنی سہیلیوں کیساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔شادی کی تقریبات میں عالیہ نے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہلکے پیلے اور فیروزی رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیاجس میں وہ بہت پٴْرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :