’بوشہر ‘جوہری پلانٹ پر کام جلد ہی بند کردیا جائیگا، ایرانی عہدیدار

بجلی کی فروخت میں کمی ،جوہری پلانٹ پر استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پلانٹ کو بند کیا جا رہا ہے، محمد احمدیان

ہفتہ 23 فروری 2019 13:27

’بوشہر ‘جوہری پلانٹ پر کام جلد ہی بند کردیا جائیگا، ایرانی عہدیدار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’بوشہر‘جوہری پلانٹ پرآئندہ سال مارچ میں کام بند کر دیا جائیگا،بجلی کی فروخت میں کمی اور جوہری پلانٹ پر استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس پلانٹ کو بند کیا جا رہا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عہدیدار محمد احمدیان نے کہا ہے کہ آئندہ سال بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو چالو رکھنا مشکل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمت فروخت میں کمی اور پلانٹ میں بجلی کی تیاری پر استعمال ہونے والے ایندھن میں اضافے کے باعث اس پلانٹ پر کام بند کیا جائے گا۔ایرانی توانائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ بو شہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن کی فراہمی کیلئے حکومت کئی سال سے سبسڈی دیتی چلی آ رہی ہے مگر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت اس پلانٹ کو ایندھن مہیا نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کی قیمت میں کمی اور ایندھن کے مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اس پلانٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :