یہی وقت ہے کہ قومی ائیرلائن کو سپورٹ کیا جائے،کامران خان

معروف اینکر و صحافی کامران خان نے پی آئی اے کی بہترین سروس کو سراہتے ہوئے قومی ائیرلائن کے استعمال کی اپیل کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 فروری 2019 23:38

یہی وقت ہے کہ  قومی ائیرلائن کو سپورٹ کیا جائے،کامران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء) معروف اینکر کامران خان کا کہنا ہے کہ میں2 مرتبہ لندن سفر میں پی آئی اے کی بہترین سروس سے محظوظ ہوا ،یہ وقت ہے کہ قومی ائیرلائن کو سپورٹ کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

تاہم قومی ائیر لائن اپنے غیر معمولی اقدامات سے مسافروں کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب نئی حکومت اور نئی انتظامیہ کے آنے سے گرتی پڑتی پی آئی اے دوبارہ سر اٹھانے لگی ہے۔نئی حکومت اورنئی انتظامیہ قومی ائیرلائن کو ایک بارپھربہتری کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے معروف اینکر و صحافی کامران خان نے پی آئی اے کے موجودہ نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے کہ قومی ائیرلائن کی حمایت کی جائے۔انکا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں پی آئی اے کا سفر کر چکا ہوں ۔میں نے ڈائریکٹ فلائٹس میں وقت کی پابندی ،بہترین بزنس کلاس سروس کو انجوائے کیا اور اسی قسم کی نمایاں سروس مقامی پروازوں میں مہیا کی جا رہی ہے۔                             

متعلقہ عنوان :