الخدمت کے تحت مفت امراض نسواںو اطفال کیمپس کاانعقاد

ْ208 خواتین اوربچوں کا طبی معائنہ کیا گیا ،ہیموگلوبن ٹیسٹ کیے گئے اوردوائیں فراہم کی گئیں

جمعرات 28 فروری 2019 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2019ء) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کے تحت ٹھٹھہ کے شہریوں کیلئے امراض نسواںو امراض اطفال مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیاگیاجن میں مجموعی طور پر 208 خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا ۔کیمپس میں اسپتال کی تجربہ کار گائناکولوجسٹ ڈاکٹرادیبہ خانم اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے 87خواتین میں پیچیدہ امراض کی مفت تشخیص کی ،ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عطیہ بدر اور ان کی ٹیم نے 121 بچوں کا معائنہ کیا۔

کیمپ میں الخدمت اسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کی گئیںاور حاملہ خواتین کے مفت ہیموگلوبین ٹیسٹ کیے گئے۔ اس موقع پر ٹھٹھہ کے لوگوں نے الخدمت فریدہ یعقوب ہسپتال کی انتظامیہ ،ڈاکٹرزاور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرادیبہ خانم نے کہا کہ خواتین میں امراض سے متعلق آگہی کی ضرورت ہے ،آگہی نہ ہونے کی وجہ سے امراض بڑھ جاتے ہیں اورخواتین بڑے مسائل کا شکار ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مرض کی علامت ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

ڈاکٹر عطیہ بدر نے کہا کہ سردی کے موسم میںبچے عموماًبچے زکام ،بخارکا شکار ہوجاتے ہیں ،غیرمعیاری بازاری اشیا کھانے سے انہیں سینے اور گلے کے انفیکشن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کیلئے خصوصی احتیاط ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :