وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کا کرغزستان میں پاکستانی طلبا ءپرحملہ پر اظہارتشویش

ہفتہ 18 مئی 2024 11:27

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں  کا کرغزستان میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کر غزستان میں پاکستانی طلباء پرحملہ پر اظہارتشویش کیا اور کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی طلبا کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس یوتھ افیئرز ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خا ں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے کرغزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی طلبا کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ ا یسے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں، تمام پاکستانی نوجوان جو اس وقت کرغزستان میں ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کر ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا مشہود احمد خا ں نے کہا کہ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے سفارتخانہ کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی ہے ،کر غزستان میں صورتحال کی نگرانی وزیراعظم خود کررہے ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس صورتحال میں اپنے طلبا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔