شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

یکم رجب 9 مارچ جبکہ شب معراج 3 اپریل کو ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مارچ 2019 23:12

شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مارچ 2019ء) شب معراج کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، یکم رجب 9 مارچ جبکہ شب معراج 3 اپریل کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران مفتی منیب الرحمان رجب کے چاند کی شہادتوں کیلئے زونلہ رویت ہلال کمیٹیوں کے سربراہوں سے بھی رابطے میں رہے۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات 7 مارچ کو ملک کے کسی بھی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس لیے یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ شب معراج 3 اپریل بدھ کی شب کو ہوگی۔ جبکہ رمضان المبارک کی آمد میں اب صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کا آغاز مئی کے ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔