پاکستان میں اطالوی سفیر نے دو کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ہفتہ 9 مارچ 2019 22:02

پاکستان میں اطالوی سفیر نے دو کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2019ء) پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر سٹیفینو پونٹی کو روو نے اپنے ٹویٹ میں نانگا پربت پر دو اطالوی کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں اطالوی سفیر نے کہا ہے کہ نانگا پربت پر دو اطالوی اور برطانوی کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دونوں کوہ پیما 19ہزار356فٹ کی بلندی پر برفانی تودے کے نیچے دب گئے تھے۔

پاکستان مین تعینات اٹلی کے سفیر سٹیفینو پونٹی کو روو نے دونوں کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

گزشتہ دنوں مہم جوئی کے دوران 2کوہ پیما برطانوی کے ٹوم بلارڈ اور اٹلی کے ڈینل ناردی لاپتہ ہوئے تھے جس کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 4غیر ملکی اور 3پاکستانی کوہ پیمائوں نے حصہ لیا اور جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں کی لاشوں کی شماخت کرلی گئی ہے جو کہ شدید سردی اور طوفانی ہوا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کوہ پیما ئوں کی لاشیں کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں جو پہاڑ کے انتہائی خطرناک حصے میں ہیں اور اس موسم میں وہاں جانا انتہائی خطرناک ہے۔ ریسکیو ٹیم لاشوں کی نشاندہی کے بعد واپس سکردو پہنچ گئی ہے لاشوں کو نکالنے کیلئے ابھی مزید وقت لگے گا۔