اسٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘کل سے علی آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا

پیر 11 مارچ 2019 13:18

اسٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘کل سے علی آڈیٹوریم میں پیش کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) علی آڈیٹوریم میں کل (بدھ )سے دو روزہ اسٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘پیش کیا جائے گا،ڈرامے کی ریہرسلوں کا سلسلہ گزشتہ دس روز سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہا ہا پروڈکشن کے بینر تلے پیش کیے جانے والے ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکار ایان عابد شاہ ،زینب مظفر ،ایمان عمران ، موسیٰ سعد ، مائرہ نعیم ،جبران پاشا ،ایشا عمران ،حسن عامر ،ثمن ثاقب ،حسن ملک سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر سید حمزہ ،تریم عمران ،کوآرڈی نیٹر حسن مصطفی جبکہ پروڈیوسر علی عباس ہیں۔

متعلقہ عنوان :