کوئٹہ، 2013زلزلے کے متاثرین کے لئے سعودی گرانٹ سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم

پیر 11 مارچ 2019 22:56

کوئٹہ، 2013زلزلے کے متاثرین کے لئے سعودی گرانٹ سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2019ء) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے آواران اور تربت کے علاقے ڈھنڈار میں 2013ء آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے سعودی گرانٹ سے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، سردار عبدالرحمن کھیتران، میرنصیب اللہ مری اور میر محمد خان لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے آٹھ ہزار مکانات کی تعمیر کے لئے ڈھائی ارب روپے، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر نو کے لئے 105ملین روپے اور متاثرہ علاقے میں لوگوں کے روزگار کی بحالی کے لئے 155ملین روپے کی خطیر گرانٹ مختص کی گئی ہے جس میں شمسی توانائی کے یونٹس کی تنصیب بھی شامل ہے، روزگار کی بحالی کی گرانٹ کے تحت لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کی جائے گا اور علاقے کے عوام کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطیر گرانٹ کی فراہمی پر سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے سعودی سفیر کو سووینیئر پیش کئے گئے۔