پی ٹی اے کا پولیو مخالف پروپیگنڈہ ویڈیوز پاکستان میں بلاک کرنے کا اعلان

منگل 12 مارچ 2019 20:30

پی ٹی اے کا پولیو مخالف پروپیگنڈہ ویڈیوز پاکستان میں بلاک کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) پی ٹی اے نے پولیو مخالف پروپیگنڈہ ویڈیوز پاکستان میں بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے معاملہ یو ٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام کے ساتھ اٹھایا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے سوشل ویب سائٹس پر پولیو مخالف مواد روکنے کی استدعا کی۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی انسداد پولیو مہم کی رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس افغانستان، نائجیریا اور پاکستان میں باقی رہ گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ پولیو ویکسین کے حوالے سے پروپیگنڈے سے مہم کو نقصان پہنچا۔اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے پولیو فری پاکستان کیلئے حکومت پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کریگی۔