ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانیوالے کانسٹیبل کوماڈل ٹائو ن میں دونقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

جمعرات 14 مارچ 2019 17:58

ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانیوالے کانسٹیبل کوماڈل ٹائو ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2019ء) درابن چونگی پرڈیوٹی ختم کرکے رات کوموٹرسائیکل پر گھر جانے والے ایف آرپی کانسٹیبل کوماڈل ٹائو ن میں دونقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیاجب کہ جوابی فائرنگ سے ملزمان فرارہوگئے ‘کینٹ پولیس نے زخمی پولیس کانسٹیبل کی رپورٹ پردونقاب پوش ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر رات کو گھرجانے والی33سالہ ایف آر پی کانسٹیبل سردارایوب ولدجندرخان محسودسکنہ مریالی کودونقاب پوش ملزمان نے لوٹنے کے لیے تھانہ کینٹ کی حدودمیں گلی لیڈی ڈاکٹرنسیم صباء ماڈل ٹائون میں رکنے کا اشارہ کیا۔ اس دوران نہ رکنے پرملزمان نے کانسٹیبل سردارایوب پر فائرنگ کردی جس سے لگ کر وہ زخمی ہوگیا۔

اس دوران پولیس کانسٹیبل نے بھی جوابی فائرنگ کی توملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پولیس کانسٹیبل کولوٹناچاہتے تھے اورموٹرسائیکل چھینناچاہتے تھے جو پولیس کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے ان کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ کینٹ پولیس نے زخمی پولیس کانسٹیبل سردارایوب کی رپورٹ پردونامعلوم نقاب پوشوں کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ہے۔