بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے اصل ہیرو ہیں‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور
ایران میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ڈی جی سپورٹس ندیم سرور کی تیسرے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں میڈلز جیتنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعہ 15 مارچ 2019 19:01
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ووشو کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہے، دوسرے انٹرنیشنل ووشو کپ میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں نے سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے حال ہی میں منعقد کرائے گئے دوسرے قائداعظم ووشو کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور جس کی وجہ سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہوں نے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں میڈلز جیتے۔
انہوں نے کہا کہ ووشو کے فروغ کے لئے تعاون کرتے رہیں گے،کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ ان کا کھیل بہتر ہو، دوسرے انٹرنیشنل ووشو کپ میں پاکستان سمیت 7ممالک کے کھلاڑیوں میں حصہ لیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 11میڈلز جیتے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بین الاقوامی کوچز کو بلائیں گے ، نوجوان محنت اور جیت کے جذبہ کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لیں اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں کو میڈلز بھی پہنائے۔ تیسرے انٹرنیشنل پارس ووشو کپ میں امانت علی نے تین میڈلز حاصل کئے جس میں سونے کا ایک چاندی اورکانسی کا ایک، ایک میڈلز حاصل کیاجبکہ دائود شاہد نے چاندی کا تمغہ جیتا، خواتین میں سندس نے چاندی، ماریہ کرامت نے کانسی کا ایک،ثمرین الطاف نے تین اور جنت شہزاد نے 2 میڈلز حاصل کئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.