جمعیت علماء اسلام (ف) ن اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنے کا پلان موخر

۵دھرنے کیلئے ہم خیال دوستوں سے مشاورت کی ‘ دوستوں حکومت کو مزید وقت دینے کا مشورہ دیا ‘ مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:01

جمعیت علماء اسلام (ف) ن اسلام آباد میں حکومت مخالف دھرنے کا پلان موخر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے اسلام آباد میں حکومت مخالف مجوزہ دھرنے کا پلان موخر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت کے نجی ہوٹل میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی یا ایم ایم اے کا اپریل میں دھرنے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی 19 مارچ کے اجلاس کے ایجنڈے میں دھرنا شامل ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دھرنے کے معاملے پر ایم ایم اے کے اندر اندرونی اختلافات کی خبریں غلط ہیں جب دھرنا ہماری ترجیح ہی نہیں ہے تو پھر اختلافات کہاں سے آ گئے ہیں ہاں البتہ دھرنے کے لئے ہم خیال دوستوں سے مشاورت ضرور کی تھی لیکن تمام دوستوں نے حکومت کو مزید وقت دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ ۔