امریکی صدر نے سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد ویٹو کر دی

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:31

ح واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی سینیٹ کی منظور کردہ اٴْس قرارداد کو ویٹو کر دیا، جس میں اٴْن کے نیشنل ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کانگریس کو اس طرح کی قرارداد منظور کرنے کی آزادی تو ہے لیکن ان کا فرض ایسی کسی قرارداد کو ویٹو کر دینا بھی ہے۔ امریکی سینیٹ میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے نافذ نیشنل ایمرجنسی کو مسترد کرنے کی قرارداد پر رائے شماری جمعرات کو ہوئی تھی۔ اس قرارداد کے حق میں 59 ووٹ ڈالے گئے تھے اور41 مخالفت میں۔ رائے شماری کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے اپنی ایک لفظ کی ٹویٹ میں لکھا تھا، ’ویٹو۔‘