راولپنڈی ،میٹرک سال اول (نہم)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

امتحان میں58863 طالبات سمیت مجموعی طور پر125468 طلبا و طالبات شریک ہونگے جن کے لئے 380 امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی کے زیر انتظام میٹرک سال اول (نہم)کے سالانہ امتحانات کل( بروزپیر) سے شروع ہوں گے امتحان میں58863 طالبات سمیت مجموعی طور پر125468 طلبا و طالبات شریک ہونگے جن کے لئے 380 امتحانی مراکز تشکیل دے دیئے گئے ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے لئے امتحانی عملے کی فہرستیں سپیشل برانچ کو ارسال کر کے ان موبائل فون Under Obswervationرکھ لئے گئے ہیں بوٹی مافیا کے خلاف بروقت کاروائی کے لئے چیئر مین دفتر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر کے چاروں اضلاع میں ضلعی کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیںاس ضمن میںچیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر تنویر ظفرنے آن لائن کو بتایاکہ امتحان کیلئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تمام ریگولر اور پرائیویٹ امیدواران کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں مذکورہ امتحان میں125468 طلبا و طالبات شریک ہونگے جن میں66605 طلبا اور58863 طالبات شامل ہیں107251ریگولر جبکہ 18217پرائیویٹ امیدواران شامل امتحان ہونگے جن کے لئے 380 امتحانی مراکز تشکیل دے کر امتحانی مراکز میں عملہ تعینات کردیا گیا ہے اورسپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کے لئے امتحانی عملے کی فہرستیں ارسال کر دی گئی ہیں تمام امتحانی عملے کے موبائل فونUnder Obswervation ہوں گے امتحانی مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جارہی ہے چیئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ اور انسپکٹرز بھی تعینات ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ چیئرمین آفس کو ارسال کریں گے ان رپورٹس کی روشنی میں فوراً کاروائی کی جائے گی چاروں اضلاع(اٹک، چکول، جہلم ، راولپنڈی) میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور مرکزی کنٹرول روم بورڈ آفس میں قائم ہے امتحانی مراکز کی سکیورٹی کے لئے سکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں اور مزید سکیورٹی کے لئے متعلقہ ڈی پی اوز کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیںانہوں نے کہاکہ میں خود بھی دور دراز کے امتحانی مراکز کے دورے کر رہا ہوں تا کہ طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور وہ اپنے امتحان دلجوئی سے دے سکیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری پنجاب کے حکم پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں کنٹرولر امتحانات اور بورڈ کے افسران بھی مختلف امتحانی مراکز میں جا رہے ہیں انہوں نے طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے تمام پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں اوراگر کسی امیدوار کی رولنمبر سلپ گم ہو جائے تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر/ب فارم نمبر انٹر کر کے بورڈ کی ویب سائیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں اور ریگولر امیدواران اپنی ڈپلیکیٹ سلپ اپنے اداروں سے حاصل کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :