جعلسازی کی اطلاع دینے پر سعودی شہری کو 50 ہزار ریال نقد انعام

شہری نے مقامی تیار جعلی پرفیوم کی بوتلوں پر معروف برانڈ کا لیبل چسپاں کرنے کی اطلاع دی تھی

اتوار 17 مارچ 2019 12:35

جعلسازی کی اطلاع دینے پر سعودی شہری کو 50 ہزار ریال نقد انعام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے تجارتی جعلسازی کی اطلاع د ینے والے شہری کو 50 ہزار ریال انعام سے نواز دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شہری نے معروف برانڈ کے نام پر جعلی پرفیوم فروخت کرنے والے ایک گودام کی نشاندہی کی تھی۔ گودام میں مقامی طور پر تیار کئے جانے والے جعلی پرفیوم کی بوتلوں پر معروف برانڈ کا لیبل چسپاں کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :