Live Updates

آپ کو ووٹ دیا ہے لیکن آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے

بوڑھی عورت کی جنگل میں اپنی جھونپڑی سے عمران خان کو مدد کی اپیل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 14:23

آپ کو ووٹ دیا ہے لیکن آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے
(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2019ء) ’عمران خان آپ کو ووٹ دیا ہے لیکن آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے، میرا میاں مر چکا ہے اور میں جنگل میں رہنے پر مجبور ہوں،میری مدد کرو‘ بوڑھی خاتون کی جنگل میں موجود اپنی جھونپڑی سے عمران خان سے مدد کی اپیل۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں ایک بوڑھی خاتون عمران خان سے اپیل کر رہی ہے کہ اس کا میاں دنیا سے جا چکا ہے اور اس کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے اس لیے وہ جنگل میں رہنے پر مجبور ہے، بوڑھی خاتون نے بتایا کہ مین دو بار سرکاری دفتر جا چکی ہوں لیکن اسکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، خاتون نے کہا کہ عمران خان ہمارا بادشاہ ہے اس لیے میں اس سے کہہ رہی ہوں کہ میری مدد کرے، میں جنگل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوں ، بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں ہے میں جنگل میں رہ رہی ہوں لیکن میں یہاں چوری نہیں رہ رہی بلکہ جنگلات کے افسر سے اجازت لے کر رہ رہی ہوں۔

(جاری ہے)

خاتون نے وزیر اعظم سے مدد کی امیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا لیکن اب آپ غریبوں کا خیال نہیں کرتے، عورت نے وڈیو میں کہا کہ ”عمران خان میری مدد کرو“۔ وڈیو میں عورت کی جھونپڑی بھی دیکھی جا سکتہ ہے جو کھلے آسمان کے نیچے چند سرکنڈوں کو جوڑ کر ان پہ پولی تھین کے پھٹے پرانے شاپر ڈال کر بنائی گئی ہے۔ عورت کی مدد کی اپیل کی وڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہے اور اسے شئیر کیا جارہا ہے، بوڑھی عورت شمالی علاقہ جات کے کسی شہر کے مضافات سے تعلق رکھتی ہے اور اردو میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا بادشاہ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے مدد مانگ رہی ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیو آنے کے بعد وزیر اعظم سے مدد کی امید میں انتظار کر رہی ہے کہ کوئی سرکاری نمائندہ آ کر اس کے مسائل سنے اور مدد کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات