آسٹریلوی وزیر اعظم کامسلمان مخالف سینیٹرکو انڈہ مارنیوالے نوجوان کا دفاع

انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے،میڈیاسے گفتگو

اتوار 17 مارچ 2019 14:25

آسٹریلوی وزیر اعظم کامسلمان مخالف سینیٹرکو انڈہ مارنیوالے نوجوان ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) آسٹریلوی وزیر اعظم نے مسلمان مخالف سینیٹر کو انڈا مارنے والے لڑکے کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے پر تشدد کرنے پر سینیٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم اسکوٹ موریسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈا مارنے والے کی طرف داری کی اور کہا کہ سینیٹر ایننگ کے کو قانون کی گرفت میں مکمل طور پر لانا چاہیے۔

واضح رہے کہ سینیٹر فریزر ایننگ کو نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی ذمے داری امیگریشن پر ڈالنے کے بیان پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔سینیٹر کے سر پر انڈہ مارنے والا 17 سالہ لڑکا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہیرو بن گیا ہے۔پولیس کی جانب سے لڑکے پر سینیٹر کو انڈا مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے،واضح رہے کہ انڈا مارنے والے لڑکے کا نام عیاں نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :