ریکٹ بینکیزر کا حکومت کی کلین گرین پا کستان مہم میں 100کروڑ روپے کی معاونت کا اعلان

ڈیٹول اور ہارپک بنانیوالے ریکٹ بینکیزر (RB)نے حکومت کے "کلین گرین پاکستان"مہم میں100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان(RB) پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کی جانب سے مقامی اسکول میں منعقد پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا

پیر 18 مارچ 2019 13:40

ریکٹ بینکیزر کا حکومت کی کلین گرین پا کستان مہم میں 100کروڑ روپے کی معاونت ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء) ڈیٹول اور ہارپک بنانیوالے ریکٹ بینکیزر (RB)نے حکومت کے "کلین گرین پاکستان"مہم میں100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان(RB) پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کی جانب سے مقامی اسکول میں منعقدپریس بریفنگ کے دوران کیا گیا،

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے کلائمیٹ چینج ملک امین اسلم اور واٹر ایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر صدیق احمد بھی موجود تھے۔

ریکٹ بینکیزر کی جانب سے یہ اعلان کمپنی کی پہلے سے جاری "ہوگا صاف پاکستان"مہم کے تحت کیا گیا ہے۔اس مہم میں(RB) کا اسکول پروگرام بھی شامل ہے جس میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو صفائی ، صحت اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکٹ بینکیزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کا کہنا تھا کہ بطورپاکستانی ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی مثبت تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں ، ان کا کہنا تھا کہ 2017میں ہم نے "ہوگا صاف پاکستان"کے نظریے کے تحت اپنے ملک کو صحت مند اور صاف ستھرا بنانے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا تھا اور جب سے آج تک لاکھوں پاکستانیوں تک صفائی ستھرائی کا پیغام پہنچاچکے ہیں،


فہد اشرف کا کہنا تھا کہ وزرات کلائمیٹ چینچ کے ساتھ ہمارا اشتراک یقیناًہمارے موجودہ پروگرام کے دائرے کو بڑھانے میں اور اسے میڈیا کے ذریعے ملکی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گاان کا کہنا تھا کہ ہم قابل فخر تمام پاکستانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ وطن عزیز کو صاف، صحت مند اور صاف ستھرابنانے کے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے کلائمیٹ چینج ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ بچوں میں حفظان صحت سے متعلق پیغام کو آج اسکول پروگرام کے ذریعے پہنچایا جارہاہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم پرجوش ہیں کہ کلین گرین پاکستان تحریک میں ریکٹ بینکیزر ہمارے ساتھ پارٹنر کے طور پر شامل ہے، ان کی یہ کاوشیں اور ملکیت کا یہ احساس قابل ستائش ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے اس اشتراک کا مقصد صحت، اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے اورلوگوں میں اپنے آپ کی، اپنے گھر کی اور اپنے محلوں کی صفائی کے لیے احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔ کلین گرین پاکستان مہم ایک صاف اور خوشگوار پاکستان کے لیے وسیع ستونوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، کلین گرین پاکستان مہم کے دیگر ستونوں میں سے اپنی صفائی، ٹوائلیٹ کی صفائی اور اپنے ما حول کی صفائی جیسے تین اہم مقاصد ہیں جو ریکٹ بینکیزر کے ہو گا صاف پاکستان کے تحت انجام دیئے جائینگے ۔ ریکٹ بینکیزر ارادہ رکھتا ہے کہ اپنی مہم کو وسعت دیتے ہوئے ان مخصوص پلرز پر کام جاری رکھے گے تاکہ کلین گرین پاکستان مہم کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے پائیدار مواقع حاص حاصل کرے۔

متعلقہ عنوان :