کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمہ کا چین میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، نیوزی واقعہ کی مذمت

پیر 18 مارچ 2019 23:40

کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمہ کا چین میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمہ نے چین میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں کینیائی وزیر خارجہ مونیکا جمہ نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نو پاکستانیوں کی شہادت پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گذشتہ دنوں ایتھوپیا سے کینیا جانے والے مسافر طیارے بوئنگ737 کو پیش آنے والے حادثے پر اپنی کینیائی ہم منصب سے تعزیت کی۔اور اس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔کینیا کی وزیر خارجہ مونیکا جمہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دورہ کینیا کی دعوت بھی دی۔