بھارت میں دلہا دلہن کو ٹائلٹ کا تحفہ

اجتماعی شادی میں جوڑوں کو ٹائلٹ سیٹس تحفے میں دی گئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 18 مارچ 2019 23:37

بھارت میں دلہا دلہن کو ٹائلٹ کا تحفہ
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ 2019ء) بھارت میں ایک اجتماعی شادی کی تقریب میں انتظامیہ نے نو بیاہتا جوڑوں کو ٹائلٹ سیٹس تحفے میں دیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کپڑے، سلائی مشین یا ایسی ہی کسی چیز کی بجائے ٹائلٹ سیٹس اس لیے دی گئیں تا کہ دلہا دلہن اپنے گھر میں ٹائلٹ بنا کر اسے لگا سکیں۔ اس کے علاوہ جوڑوں کو ایک ایک پودا بھی دیا گیا ہے جسے جوڑا اپنے گھر کے سامنے لگائے گا۔

بھارت میں گھروں میں ٹائلٹ اور واش روم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور اب بھارتی حکومت اور بہت سی این جی اوز مل کر ملک میں لوگوں کو اس بات پر آمادہ کر رہے ہیں کہ انہیں گھروں میں باتھ روم بنانے چاہیں۔ بھارت میں گھروں میں ٹائلٹ بنانے کو مذہب کے خلاف سمجھا جاتا ہے اور ملک کی بہت بڑی آبادی نے گھروں میں ٹائلٹ نہیں بنوائے بلکہ محلے میں اجتماعی باتھ رومز بنے ہوتے ہیں جنہیں سب استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکولوں میں باتھ روم نہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں لڑکیاں سکول نہیں جاسکتیں۔ اب حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں لوگ گھروں میں باتھ روم بنائیں اور اسی لیے اترپردیش میں ایک تنظیم نے بہت سے ہندو جوڑوں کی شادی میں انہیں کسی اور چیز کی جگی ٹائلٹ سیٹس ہی تحفے میں دے دیں تا کہ ہر گھر میں باتھ روم ہو۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے جوڑوں کو ایک ایک پودا بھی تحفے میں دیا تا کہ جوڑا اسے اپنے گھر کے سامنے لگا کر اسکی آبیاری کرے اور ملک میں درختوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 70فیصد آبادی کے گھروں میں ٹائلٹس نہیں ہیں یعنی کے بھارت میں80کروڑسے زیادہ لوگ باتھ روم استعمال نہیں کرتے اس کا سب سے زیادہ نقصان عورتوں کو ہوتا ہے جنہیں بیماریوں کے ساتھ ساتھ جنسی طور پہ ہراساں کیے جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔