پی ایس ایل سے متعلق مرحوم جنید جمشید کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی

مرحوم گلوکار نے 3 برس قبل خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اپنے برینڈ جے ڈاٹ لوگو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنا چاہتے ہیں

muhammad ali محمد علی منگل 19 مارچ 2019 00:18

پی ایس ایل سے متعلق مرحوم جنید جمشید کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ2019ء) پی ایس ایل سے متعلق مرحوم جنید جمشید کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی، مرحوم گلوکار نے 3 برس قبل خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اپنے برینڈ جے ڈاٹ لوگو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز مرحوم گلوکار جنید جمشید کی پی ایس ایل سے متعلق خواہش پوری ہوگئی ہے۔ تین برس قبل جنید جمشید کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سے متعلق خصوصی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرحوم جنید جمشید کی کمپنی جے ڈاٹ پاکستان سپر لیگ کے اسپانسرز میں شامل ہے۔ اس حوالے سے جنید جمشید نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنی جے ڈاٹ کا لوگو پاکستان کے میدانوں میں لگا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اب جنید جمشید کی جانب سے 3 برس قبل کی گئی خواہش پوری ہوئی ہے۔ رواں برس پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز کا پاکستان میں انعقاد ہوا ہے۔ اور ان میچز کے دوران جے ڈاٹ کا لوگو میدان میں آویزاں کیا گیا۔