نیوزی لینڈ ،دہشتگرد نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے

اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی ظاہر کردی

منگل 19 مارچ 2019 12:50

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے پانچ میں سے چار ہتھیار آن لائن خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے اسلحہ ڈیلر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ برینٹن ٹیرینٹ نے 5 میں سے 4 ہتھیار آن لائن خریدے۔اسلحہ ڈیلر نے دہشت گرد کے پانچویں ہتھیار سیمی آٹو میٹک رائفل کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ڈیلر کے مطابق آن لائن خریداری کے وقت برینٹن ٹیرینٹ کے پاس اے کلاس اسلحہ لائسنس تھا اور اسے اسلحہ بیچ کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔