جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی جمخانہ میں ہو گا

منگل 19 مارچ 2019 16:04

جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چمپئن شپ کا آغاز کل سے کراچی جمخانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) جوبلی انشورنس 44ویں قومی سنوکر چمپئن شپ کا آغاز کل بدھ سے کراچی جمخانہ میں ہو گا، چمپئن شپ کا فاتح کیوئسٹ رواں برس قطر میں شیڈول ایشین سنوکر چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریگا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس اے کے میڈیا کوو آرڈینیٹر نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ 30 مارچ تک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں ملک بھر سے 56 کیوئسٹس ٹائٹل کیلئے قسمت آزمائی کریں گے جنہیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے دو کھلاڑی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

کوالیفائنگ رائونڈز بیسٹ آف سیون، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف الیون جبکہ فائنل بیسٹ آف 15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ اور 72 ہزار روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، فاتح کیوئسٹ کو 1 لاکھ، رنر اپ کو 50 ہزار، سیمی فائنلسٹ کو 20، 20 ہزار، کوارٹر فائنلسٹ کو 10، 10، پری کوارٹر فائنلسٹ کو 4، 4 ہزار اور ہائسٹ سنچری پلس بریک کھیلنے والے کیوئسٹ کو 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :