بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ کینیڈین وزیراعظم

نیوزی لینڈ اسلام فوبیا کی وجہ سے تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا‘ عالمی برادری ساتھ دے ‘مذکورہ نفرت کیخلاف مشترکہ لڑنا ہو گا :جسٹس ٹروڈو

منگل 19 مارچ 2019 20:18

بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کیلئے کوئی جگہ نہیں‘ کینیڈین وزیراعظم
ٰٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہو چکا، دنیا میں فساد کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں وزیراعظم کینیڈا جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ میں کینیڈا کی جانب سے دل سے نیوزی لینڈ کے غم میں شریک ہوں، چند روز پہلے ہمارا دوست اور اتحادی ملک تاریخ کی بدترین دہشت گردی کا شکار ہوا اور یہ سب اسلام فوبیا کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 مرد، عورتوں اور بچوں کو عبادت کے دوران مار دیا گیا اور درجنوں زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک دہشت گرد، بزدل اور مونسٹر نے یہ کارروائی کی، میں دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کینیڈا کیساتھ کھڑے ہوں۔کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ اس لڑائی میں مسلمان، عیسائی، یہودی، سیاہ فام اور سفید فام ہم سب کو اس نفرت کیخلاف ایک ٹیم کی طرح لڑنا چاہئے، ایک ٹیم کی حیثیت سے اس صورتحال کو نارمل نہیں لینا چاہئے۔