سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے، سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں بات چیت

منگل 19 مارچ 2019 23:24

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں سفارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی کوششوں سے پاک سعودی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں سعودی حکومت نے نمایاں کردار ادا کیا، پاکستان امن کی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا کر خطے کے امن کو قائم رکھے گا، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔