ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

بدھ 20 مارچ 2019 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں گرفتار ملزمان منشا بم اور عاصم منشا کو کوٹ لکھپت جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے مقدمے کے مزید 2 گواہوں رمضان او راعظم کے بیانات قلمبند کئے۔عدالت نے ملزمان کے وکلا ء کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25مارچ تک ملتوی کر دی۔ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹائون میں درج ہے۔