اتریخت میں فائرنگ کے واقعے کے پیچھے دہشت گردی کے اشارے ملے ہیں، ڈچ پولیس

بدھ 20 مارچ 2019 12:18

اتریخت میں فائرنگ کے واقعے کے پیچھے دہشت گردی کے اشارے ملے ہیں، ڈچ پولیس
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) ہالینڈ کے شہر اتریخت میں پیر کے روز فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعے کے پیچھے دہشت گردی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ اس حوالے سے انہیں اس کار سے ایک مشتبہ خط بھی ملا ہے، جو ملزم کی طرف سے فرار کے لیے استعمال کی جانا تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس شوٹنگ میں تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم ایک سینتیس سالہ ترکی شہری ہے۔ قبل ازیں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ملزم نے یہ فائرنگ ممکنہ طور پر ایک جذباتی جھگڑے کی وجہ سے کی تھی۔