محکمہ تعلقات عامہ پنجاب راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں کا کمشنر راولپنڈی کے ریٹائرڈ پی اے سید فیاص حسین شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 20 مارچ 2019 13:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) محکمہ تعلقا ت عام پنجاب راولپنڈی کے افسران و اہلکاروں اورریٹائرڈ ملاز مین نے ایک تعزیتی اجلاس میں جو ریٹائرڈ ڈائریکٹر ثناء اللہ اختر کی صدارت میں منعقد ہوا ،سید فیاض حسین شاہ کی وفات پر گہرے رنگ و غم کا اظہار کیا گیا -مرحوم جوکمشنررالپنڈی کے پی اے کی طور پر سرکاری خدمات دینے کے بعدریٹائر ہوئے تھے محکمہ تعلقات عامہ راولپنڈی میں بھی سینئر اہلکار کی حیثیت سے کئی سال کام کرتے رہے تھے -اجلاس میں ڈائریکٹر تعلقاتہ عامہ حامد جاوید اعوان ، ریٹائرڈ ڈا ئریکٹر فہیم ممتاز ، ا فسران اطلاحات اویس احمد ، فیض قریشی ، طاہرہ عرفہ ، آصم راجہ اوردوسرے اہلکار شریک تھے -اس موقع پر سید فیاض حسین کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ثناء اللہ اختر اوردوسرے شرکاء اجلاس نے کہا کہ مرحوم اپنے حسن اخلاق کی خوبی اور دوسروں کی خدمت کا جذ بہ رکھنے وبا صلاحیت وفرض شناس افسر ہونے کی وجہ سے عوام اوراپنے ساتھیوں میں ہر دلعزیز تھے اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے -اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو ر صبرجمیل عطا کری-

متعلقہ عنوان :