ایران کا میزائل پروگرام مشرقِ وسطی کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے، امریکا

ایران کی خطے میں میزائلوں کے پھیلا ئواور ا سلحہ منتقلی کا سدِباب کریں گے ،معاون امریکی وزیرخارجہ

بدھ 20 مارچ 2019 13:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) امریکا کی ایک اعلی خاتون عہدہ دار نے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام مشرق ِاوسط کو عدم استحکام سے دوچار کررہا ہے اور اس سے خطے میں اسلحے کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی معاون وزیر خارجہ برائے اسلحہ کنٹرول ، تصدیق اور پاسداری وائی لیم بولیٹ نے واشنگٹن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہتھیاروں پر کنٹرول کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن ایران کی خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے پھیلا اور ا سلحہ کی غیر قانونی طور پر منتقلی کی سرگرمیوں کا جارحانہ انداز میں سدِباب کرے گا۔

انھوں نے تمام ذمے دار ممالک پر زور دیا کہ وہ اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران کو میزائل ٹیکنالوجی کی منتقلی پر پابندی سے متعلق قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کریں ۔