مسلمانوں سے یکجہتی، چرچ کے باہر 50 جوتے رکھ کر دئیے گئے

گرجا گھر کے باہر سفید جوتوں کے 50 جوڑے رکھ کر مساجد میں فائرنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 20 مارچ 2019 16:18

مسلمانوں سے یکجہتی، چرچ کے باہر 50 جوتے رکھ کر دئیے گئے
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں عوامی اور سرکاری سطح پر متاثرہ مسلمانوں سے ہم دردی اور یک جہتی کا اظہار جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں گرجا گھر کے باہر سفید جوتوں کے 50 جوڑے رکھ کر مساجد میں فائرنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

چرچ کے باہر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید 50 نمازیوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کے لیے سفید جوتوں کے جوڑے رکھے گئے ۔

آل سورس چرچ کے پادری کا کہنا تھا کہ ایک روایت سے متعلق ہمیں یہ معلوم ہے کہ عبادت گاہوں میں جوتے اتار کر جاتے ہیں اور اسی بات سے یہ خیال آیا کہ مساجد میں شہید ہونے والے 50 افراد کے جوتوں کے جوڑے اب کبھی استعمال نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :