برطانیہ کی طرف سے یورپی یونین سے بریگزٹ تاریخ میں توسیع کی درخواست

بریگزٹ کی تاریخ میں دو سال تک کی توسیع ممکن،برطانوی حکومت تین ماہ کی مہلت چاہتی ہے،ترجمان

بدھ 20 مارچ 2019 16:18

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) یورپی یونین سے علیحدگی کی تاریخ سے دس روز قبل برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کے لیے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو ایک خط لکھا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت تین ماہ کی مہلت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ بریگزٹ کی تاریخ میں دو سال تک کی توسیع ممکن ہے۔ یورپی یونین کے مطابق بریگزٹ تاریخ میں توسیع اسی صورت میں فائدہ مند ہے اگر برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :