لله*صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن کاچوتھا اجلاس
/محکمہ صحت، زراعت ، لائیوسٹاک اور محکمہ خوراک کی جانب سے اجلاس کو انتظامی امور اور اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،ر وسائل میں اضافے کی تجاویز پیش
بدھ 20 مارچ 2019 21:15
(جاری ہے)
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ زرعی شعبہ کی بحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے کسانوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔
آئندہ بجٹ میں بلاسود قرضوں کی تعداد میں واضح اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رسک مینجمنٹ کے منصوبہ کو بھی وسعت دی جائے گی ۔ اس ضمن میں انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاملات آگے بڑھائے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں ضروری ہے کہ پروگریسو فارمرزکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دوسرے کسانوں میں ترغیب پیدا کی جا سکے۔ سبسڈی کوصرف اس طبقہ تک محدود رکھا جائے جسے اس کی ضرورت ہے۔ سبسڈی کی فراہمی کے لیے ہدف کے تعین سے اس کے دائرہ کار میں اضافہ ممکن ہو گا ۔ علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی مریضوں کی مالی حالت کے مطابق معاونت کا فارمولا اختیار کیا جائے تو اس کے سکیل میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم انصاف صحت کارڈ کی فراہمی بیشتر مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گی۔ پارکنگ ، کینٹین اور ایسی دوسری خدمات کے حوالے سے تمام ہسپتالوں کے لیے یکساں پالیسی وضع کی جائے تاکہ لواحقین کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو ۔ رمضان باراروں کے لیے خصوصی پیکج کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ محکمہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کے مسئلہ پر بھی توجہ دی جائے ۔ رمضان سے قبل دکانداروں کی جانب سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافے کی روک تھام بھی ضروری ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مریضوں اور ان کے لواحقین میں احساس ذمہ داری کے لیے آئوٹ ڈور سروسز پر کنٹرول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے تحت پورے صوبے میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز میں علاج معالجے اور ادویات کے علاوہ شوگر ،ہیپاٹائٹس، ایڈز ا ور ویکسینیشنز کی مفت فراہمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ میاں اسلم اقبال نے وسائل میں اضافے کے لیے غیر ضروری وصولیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مینجمنٹ ، مانیٹرنگ اور چیک اینڈ بیلنس سسٹم میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا ۔ نعمان لنگڑیال نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کی تجویز کو سراہتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ زراعت میں سبسڈی سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر میکانزم کے تحت کام کیا جا رہا ہے جو بلاشبہ قابل ستائش ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.