چین کے ساتھ تجاری تنازعے میں سمجھوتہ جلد ہوجائیگا،ٹرمپ پرعزم

امریکا میں درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین جلد معاہدہ چاہتاہے،گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 12:08

چین کے ساتھ تجاری تنازعے میں سمجھوتہ جلد ہوجائیگا،ٹرمپ پرعزم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تجارتی مذاکرات کے لیے امریکی نمائندے جلد ہی چین جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔ امریکا اور چین دنیا کی دو سب سے بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں، جن کے مابین تجارتی تنازعے کو عالمی تجارت کے لیے بہت نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔