سامنے بیٹھے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے ‘ جواد وسیم

نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنیوالوں نے اسٹیج کا بیڑہ غرق کر دیا ہے‘ گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 12:39

سامنے بیٹھے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے ‘ جواد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء)سینئر اداکار جواد وسیم نے کہا ہے کہ اپنے سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو بہترین جگت بازی سے ہنسانا ایک مشکل فن ہے اور بہت کم لوگو کو اس پر عبور حاصل ہے ، نا مناسب جملوں کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والوں نے اسٹیج کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ کامیڈی کے نام پر ایسی جگتوں کا استعمال کیا جائے جس سے کوئی بھی شخص اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر شرمندی محسوس کرے ۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے اصلاح ہونی چاہیے اور ماضی میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میر ے منہ سے کبھی بھی ایسی کوئی بات نہ نکلے جس سے فیملی کو ایک دوسرے سے شرمندگی محسوس ہو ۔