رجب بٹ سے طلاق کے تنازع پر ایمان فاطمہ آبدیدہ

جمعرات 23 جولائی 2026 21:03

رجب بٹ سے طلاق کے تنازع پر ایمان فاطمہ آبدیدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے شوہر سے طلاق کے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ایمان فاطمہ نے کہا کہ میں تنازع کو مزید بڑھانے کے بجائے ختم کرنا چاہتی ہوں، دونوں خاندانوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیں تاکہ ہمارے بیٹے کیوان کو اپنے والد کی محبت اور ساتھ مل سکے۔انہوں نے رجب بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں، میں کسی کے خلاف ثبوت یا شواہد عوام کے سامنے پیش نہیں کروں گی کیونکہ میں اب بھی دوسروں کی عزت کا خیال رکھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :