بریگزٹ جون تک ممکن نہ ہوا تو مستعفی ہونے کا ارادہ ہے،برطانوی وزیراعظم

اراکین سے ڈیل منظور کرنے کی اپیل ، وعدہ پورا کیا جائے کہیں عوام پارلیمنٹ پر سے اعتماد نہ کھو دیں،خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 13:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی جبکہ بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التواء کا شکار ہونے کی صورت میں برطانوی وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تھریسامے نے برطانوی قوم سے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی اور اراکین پر زور دیا کہ وعدہ پورا کیا جائے کہیں عوام پارلیمنٹ پر سے اعتماد نہ کھو دیں۔واضح رہے کہ تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔