بھارتی ریاست کرناٹکا میں رہائشی عمارت گرنے سے سات افرادہلاک

60افرادکو ملبے سے نکال لیاگیا،کئی ابھی تک نیچے دبے ہیں، آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے،حکام

جمعرات 21 مارچ 2019 13:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بھارت کی ریاست کرناٹکا میں زیر تعمیر عمارت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی۔اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں، جنہیں آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، ریسکیو حکام نے 60 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایک روز قبل کرناٹکا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کرناٹکا کے علاقے کماریشور میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔اب بھی کچھ افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہو ئے ہیں، جنہیں آکسیجن اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، ریسکیو حکام نے 60 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل کرناٹکا میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :