لبنانی سپیکر کا فدائی حملہ میں تین صہیونیوں کو جہنم واصل کرنیوالے فلسطینی نوجوان کو خراج عقیدت

عمر ابو لیلیٰ نے دشمن کے سامنے ذلت آمیز انداز میں گرفتاری دینے کی بجائے مزاحمت کو ترجیح دی ،فلسطینی قوم ،مسلم امہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں، نبیہ بری

جمعرات 21 مارچ 2019 19:37

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری نے گزشتہ اتوار کوغرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں فدائی حملہ کرکے تین صہیونیوں کو جہنم واصل کرنیوالے 19 سالہ نوجوان عمر ابو لیلیٰ کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ایوان کے اجلاس کے دوران شہید ابو لیلیٰ کی بہادری کو فلسطینی قوم کی جرات اور بہادری کی زندہ علامت قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 19سالہ فلسطینی نوجوان نے 3غاصبوں کو ہلاک کرنے کے بعد بہادری کیساتھ لڑتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح اپنی جان کی قربانی دی ہے، اس نے دشمن کے سامنے ذلت آمیز انداز میں گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت کو ترجیح دی جس نے پوری فلسطینی قوم اور مسلم امہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔خیال رہے کہ عمر ابو لیلیٰ کو اسرائیلی فوجیوں نے دو روز کے تعاقب کے بعد منگل کے روز رام اللہ میں ایک آپریشن میں شہید کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :