ثقافت کے فروغ، امن کے قیام اور جمہوریت کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، ایمل ولی خان

جمعرات 21 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) باچا خان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پشتو کے عظیم شاعر غنی خان کی برسی کے موقع پر ان کے شعری مجموعے کے حوالے سے باچا خان مرکز میں شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں باچا خان ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ایمل ولی خان ، اے این پی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور پارتی رہنماؤں و کارکنوں نے بھرپور شرکت کی،پشتو کے نامور گلوکاروں نے اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جن میں فیاض خویشکی،معیز ، فضل وہاب درداور نعیم مخلص قابل ذکر ہین ، فنکاروں نے اپنے کام کے ذریعے غنی خان کو خراج عقیدت پیش E کیا،باچا خان ٹرسٹ کے ڈائریکٹر ایمل ولی خان نے مختصر خطاب میں پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں خصوصاً فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ باچا خان ٹرسٹ اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا، ایمل ولی خان نے کہا کہباچا خان ٹرسٹ پختونوں کی آنے والی نسلوں کیلئے تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر ھوالوں سے بھی کام کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ثقافت کے فروغ ، امن کے قیام اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنی تمام کاوشیں جاری رکھیں گے۔