اسد منیر حساس تھے نیب کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کی، خالد منیر

_ ہمارا بھائی واپس نہیں آ سکتا مگر بھائی نے سپریم کورٹ سے جو کہا وہ ہو جائے تو بڑی بات ہے، خود کشی کرنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کے بھائی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 مارچ 2019 23:41

اسد منیر حساس تھے نیب کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کی، خالد منیر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) خود کشی کرنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کے بھا ئی خالد منیر نے کہا کہ اسد منیر حساس تھے نیب کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کی ہمارا بھائی واپس نہیں آ سکتا مگر بھائی نے سپریم کورٹ سے جو کہا وہ ہو جائے تو بڑی بات ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خالد منیر نے کہا کہ بھائی اسد منیر کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انہوں نے لکھ دیا ہے مجھے اس خط کے بعدپتہ چلا کہ ان کا نام اسی سی ایل نہیں ہے اور وہ نیب کی تحقیقات کاسامنا کر رہے تھے ایک دو دوستوں کے علاوہ ان کے خاندان میں کسی کو بھی اس بارے مین علم نہیں تھا جب بھائی کو پتہ چلا کہ ان کے خلاف ریفرنس دائر ہو رہا ہے تو انہوں نے خود کشی کی انہوں نے کہا کہ بھائی اسد منیر کے ساتھ جو نارواسلوک نیب میں ہوتا رہا ہے انہوں نے چیف جسٹس کے نام خط میں لکھ دیا اور کہا کہ ان کا نام کلیئر کیا جائے اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو انہوں نے کہا کہ بھائی نہت حساس تھے وہ شائد برداشت نہیں کر سکے ہر آدمی کرپٹ نہیں ہوتا کئی لوگ بری ہو جاتے ہیں مگر ایک دھبہ لگ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا بھائی تو واپس نہیں اتا مگر جو بھائی نے چیف جسٹس کو لکھا وہ ہو جاتا ہے تو بہت بڑی بات ہو گی انہوں نے کہا کہ کسی کی موت سے مقدمات ختم ہو جاتے ہیں اب مقدمات نہیں ہیں مگر جو ہتک آمیز رویہ بھائی کے ساتھ رکھا گیا س سے چھٹکارا لوگوں کو مل جانا چاہئے نیب آنیوالے ہر شخص کو مجرم کے طور پر نہ دیکھے بلکہ ملزم اور مجرم کے فرق کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لئے افسران کی ٹریننگ ہونی چاہئیں اگر یہی سسٹم برقرار رہتا ہے تو پھر بھائی کے جان دینے کا کوئی فائد ہ نہیں اور ہم سمجھیں گے کہ سب کچھ رائیگاں چلا گیا۔