Live Updates

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی ایوان وزیر اعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

ملائیشین وزیر اعظم سلامی کے چبوترے پر پہنچے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزرائے نے کابینہ ارکان کاتعارف کرایا

جمعہ 22 مارچ 2019 14:50

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی ایوان وزیر اعظم میں باضابطہ استقبالیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ملائیشیا کے وزیراعظم ایوان وزیراعظم پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ،ملائیشین وزیر اعظم سلامی کے چبوترے پر پہنچے تو دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ارکان کو اپنے ملائیشیا کے ہم منصب سے متعارف کرایا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات