لاہور ہائیکورٹ ، گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت

فریقین کے وکلا ء دس اپریل کو بحث کے لیے طلب

جمعہ 22 مارچ 2019 22:21

لاہور ہائیکورٹ ، گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کی جانب سے قرآن پاک اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے فریقین کے وکلا کو دس اپریل کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے شہری بلال ریاض شیخ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح طور پر حکم دیا ہے کہ حضرت محمد آخری نبی ہیں اور تمام مسلمانوں کا ایمان ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہے درخواست گزار وکیل نے مزید کہا کہ گوگل پلے سٹور پر احمدی کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن پاک ترمیم شدہ ہے جبکہ احمدیوں کا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر کوئی ایمان نہیں ہے،احمدیہ کمیونٹی نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے ترمیمی قرآن گوگل پلے سٹور پر اپ لوڈ کیا ہے، مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے اپ لوڈ کیا گیا ترمیمی قرآن گوگل پلے سٹور سے نہ ہٹانے والوں کو قیامت کے روز حساب دینا ہو گا درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ گوگل پلے سٹور سے احمدیہ کمیونٹی کا اپ لوڈ کیا گیا قرآن ہٹانے کا حکم دیا جائے اوراحمدیوں کا ترمیمی قرآن نہ ہٹانے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا جائے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا۔