نوجوانوں کی صلاحیتیں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، اسد قیصر

نوجوانوں کی سیاس ی پختگی کے لیے سیمینارزکا انعقاد، گروپ سٹڈیز، تحقیق اور اٴْن کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت ضروری ہے،سپیکر قومی اسمبلی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:29

نوجوانوں کی صلاحیتیں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں کو بروئے کار لا کر ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، نوجوانوں ملک میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں اور اٴْن کی سیاسی نشونمااور پختگی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، نوجوانوں کی سیاسی پختگی کے لیے سیمینارزکا انعقاد، گروپ سٹڈیز، تحقیق اور اٴْن کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت ضروری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز نوجوان سیاستدانوں کے فیلوشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے کہا کہ ذاتی مفادات اور سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر منزل کا تعین ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کریں تو اللہ تعالی آپ کو عزت سے نوازتے ہیں۔

انسان عہدے نہیں بلکہ اپنے کام سے بڑا آدمی بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر مقررہ اہداف کے حصول کے لیے عزم، سنجیدگی اور جہد مسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ یہ وقت یہ سوچنے کانہیں ہے کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا ہے بلکہ یہ سوچنے کا ہے کہ ہم نے پاکستان کوکیا دیا۔

انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ مضبوط معاشی پسِ منظر کے بغیر بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی سرگرمیوں میں نوجوان سیاسی کارکنوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نوجوانوں کوسیاسی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لینے اور خلوصِ دل سے ملک کی خدمت کرنے کے لیے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی سیاست میں حوصلہ افزائی ملک میں ایک باشعوراور مخلص قیادت کو آگے لانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان سیاستدانوں کے لیے فیلوشپ پروگرام کے شرکا ئ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں اور محنت کی قوّت پر یقیں رکھیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا نوجوانوں کی بہتر سیاسی تربیت و نشو نما کے لیے اس نوعیت کے فیلوشپ پروگرام مٴْستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے پلڈیٹ کی طرف سے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور نوجوان سیاستدانوں کے لیے فیلوشپ پروگرام کے انعقاد کی کاوشوں کو سراہااور اس امید کا اظہار کیا کہ ان فیلوشپ پروگرامزسے نوجوان سیاستدانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو ان کی عملی سیاسی زندگی میں ان کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔نصدر پلڈیٹ احمد بلال محبوب ․نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سیاستدانوں کے فیلوشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر اسپیکرکا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کے لیے اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام ہے جس میں ملک بھر کی11 سیاسی جماعتوں کی27 کارکن شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اسپیکر کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے انہیں شیلڈ بھی پیش کی۔۔۔۔۔اعجاز خانن