یوم پاکستان ،اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھی جائے گی

جمعہ 22 مارچ 2019 23:29

یوم پاکستان ،اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھی جائے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھی جائے گی۔سوال ایوی ایشن نے ایئر لائنز کو اگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جمعہ کے رو زصبح 8 سے دن 12 بجے تک اسلام آباد کی فٖضائی حدود بند رہیں گی اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے پی ٹی اے نے بھی تمام مسافروں کو ایئر لائنز کی بندش اور تاخیر سے آگاہ کر دیا ہے۔