یونان میں روسی قونصل خانے پر حملے کی کوشش،دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا

ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایتھنز میں روسی قونصل خانے پر دھماکا خیز مواد پھینکا ،پولیس

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:21

یونان میں روسی قونصل خانے پر حملے کی کوشش،دھماکے سے جانی نقصان نہیں ..
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں واقع روسی قونصل خانے پر دھماکا خیز مواد پھینکا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے دھماکا خیز مواد کو امکاناً ہینڈ گرینیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہونے والا دھماکا بہت زوردار نہیں تھا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس دھماکا خیز مواد پھینکنے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ روسی قونصل خانہ دارالحکومت ایتھنز کے نواحی علاقے چالانڈری میں واقع ہے۔ 2016 میں ایسا ہی دھماکا خیز مواد فرانسیسی سفارت خانے پر بھی پھینکا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :